’پریم گلی‘ ڈرامے کے ٹیزر نے دھوم مچادی

1 تعبيرية جمعرات 6 اگست‬‮ 0202 - (دوپہر 21 بجکر 8 منٹ)

شیئر کریں:

’پریم گلی‘ ڈرامے کے ٹیزر نے دھوم مچادی کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل پر عنقریب نشر ہونے والے محبت اور طنزومزاح سے بھرپور ڈرامے ’پریم گلی‘ کا دوسرا ٹیزر بھی ریلیز کردیا گیا جس نے آتے ہی دھوم مچادی۔

تفصیلات کے مطابق اے آروائی ڈیجیٹل اپنے ناظرین کے لیے ہمیشہ سے معیاری اور منفرد ڈرامے پیش کرنے کے سبب مشہور ہے اور ایک بار پھر اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے ڈیجیٹل نے اپنے نئے ڈرامہ سیریل ’پریم گلی‘ کا دوسرا دلچسپ ٹیزر بھی جاری کردیا ہے جس نے ناظرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔

مذکورہ ڈرامے کے ہدایت کار قاسم علی مرید ہیں، پریم گلی کی کاسٹ میں سوہائے علی ابڑو، انوشے عباسی، فرحان سعید، قوی خان، شمیم ہلالی،صباء حمید اور عظمی حسن شامل ہیں۔

پریم گلی فلی ڈرامہ ہے جو محبت کی کہانی اور طنزومزاح کے گرد گھومتا ہے۔