وزیراعلیٰ نے آج نیب کو حساب کتاب دینا ہے، اس لئےچیخیں نکل رہی ہیں، خرم شیرزمان

3 تعبيرية منگل 17 ستمبر‬‮ 9102 - (صبح 6 بجکر 02 منٹ)

شیئر کریں:

وزیراعلیٰ نے آج نیب کو حساب کتاب دینا ہے، اس لئےچیخیں نکل رہی ہیں، خرم شیرزمان کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے آج نیب کو حساب کتاب دینا ہے اس لئےچیخیں نکل رہی ہیں ، پی ٹی آئی کااحتساب پر کوئی کمپرومائز نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نے آج نیب کو حساب کتاب دینا ہے، وزیراعلیٰ نالائق اعلیٰ ہیں اس لئےچیخیں نکل رہی ہیں۔

خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ  پی ٹی آئی کااحتساب پر کوئی کمپرومائز نہیں ہے، تحریک انصاف سندھ کی تقسیم کے خلاف ہے، عوام کی خدمت آئین میں رہتے ہوئے کرتےرہیں گے، عوام نےکارکردگی کاحساب لینا ہے۔

تحریک انصاف سندھ کی تقسیم کے خلاف ہے

پی ٹی آئی رہنما نے کہا  کہ  سندھ کواربوں روپےملےکچھ کام نہیں کیا گیا ، کراچی کمیٹی نےتجویزدینی ہےشہرکےمسائل کیسےحل ہوں، این ایف سی کے ذریعے فنڈز  صوبائی حکومت کو مل رہےہیں۔

خیال رہے جعلی اکاونٹس اورمیگا منی لانڈرنگ اسکینڈل میں نیب کراچی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کوآج صبح گیارہ بجےطلب کیا ہے ، وزیراعلیٰ پر سکرنڈ، کھوسکی، دادو، ٹھٹھہ شوگرملز کوغیرقانونی سبسڈی دینےکاالزام ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جعلی اکاونٹس کیس جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں وزیراعلیٰ سے پوچھ گچھ ہوگی ، اومنی گروپ کی شوگرملوں کواربوں روپے کی سبسڈی پر سوال ہوں گے۔

واضح رہے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری اورفریال تالپور سمیت تقریباً تمام بڑےنام زیرحراست اور پیشیاں بھگت رہے ہیں۔