سری لنکن فاسٹ بولر نے پاکستان آنے سے معذرت کرلی

1 تعبيرية جمعہ 15 نومبر‬‮ 9102 - (دوپہر 21 بجکر 84 منٹ)

شیئر کریں:

سری لنکن فاسٹ بولر نے پاکستان آنے سے معذرت کرلی کولمبو: سری لنکن فاسٹ بولر سورنگا لکمل نے پاکستان آنے سے معذرت کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکن فاسٹ بولر نے پاکستان آنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دورہ پاکستان کے لیے انہیں منتخب نہ کیا جائے۔

سری لنکن ٹیم کو دو ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے آئندہ ماہ پاکستان آنا ہے، سری لنکا کی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان پیر کو کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سورنگا لکمل 2009 میں پاکستان کا دورہ کرنے والی متاثرہ ٹیم کا حصہ تھے۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق مجوزہ ٹیم میں تمام سینئر کھلاڑی بھی شامل ہوں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 11دسمبر سے راولپنڈی اور 19 دسمبر سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹیسٹ میچز کھیلنے کا شیڈول لنکن بورڈ کے حوالے کیا جاچکا ہے، تاہم باضابطہ اعلان چند روز میں ہوگا۔

دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے لیے آنے والی سری لنکن ٹیم کا کیمپ 18 نومبر سے کولمبو میں شیڈول کیا گیا، دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس اہم سیریز کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے، میڈیا کے ایکریڈیشن کارڈز کا مرحلہ بھی جلد شروع ہورہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سری لنکن ٹیم دورہ پاکستان پر تھی، جہاں سری لنکا نے پاکستان کو ٹی ٹوینٹی سیریز میں شکست دی تھی جبکہ پاکستان نے ون ڈے سیریز میں 2-0 سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔

خیال رہے کہ دورہ سری لنکا سے پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کے مزید دروازے کھلے، عالمی سطح اس سیریز کو پذیرائی ملی جبکہ دنیا کو یہ واضح پیغام گیا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے جہاں کھیلوں سے متعلق بے پناہ صلاحتیں موجود ہیں۔