سندھ میں پابندیوں کے نئے احکامات جاری

1 تعبيرية جمعرات 2 اپریل‬‮ 0202 - (شام 6 بجکر 82 منٹ)

شیئر کریں:

سندھ میں پابندیوں کے نئے احکامات جاری کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے وبائی امراض ایکٹ کےتحت پابندیوں کا نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق جمعے کے روز تمام کاروبار اور عوامی سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جمعے کےروز دوپہر بارہ بجے سےتین بجے تک کسی قسم کی کوئی سرگرمی نہیں ہو گی، مساجد میں تین سے پانچ افراد باجماعت نماز ادا کرسکیں گے جب کہ دیگر افراد گھروں پر نماز ادا کریں گے، نماز جنازہ اور تدفین کے علاوہ ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی ہوگی۔

نماز جنازہ اور تدفین کے موقع پر بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی، سندھ میں تمام انٹرسٹی ٹرانسپورٹ سروس بھی بند رہے گی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کی نقل وحرکت ممنوع ہو گی۔

سندھ میں لاک ڈاؤن کےتحت پابندیوں کا نیا حکمنامہ بھی جاری کیا گیا ہے، لاک ڈاؤن کے دوران نماز جنازہ اور تدفین کے لئے علاقہ ایس ایچ او کو آگاہ کرنا ہوگا، تجہیز و تکفین میں صرف خاندان کے افراد شریک ہوں گے۔

اسی طرح کلبس ،ہوٹل، الیکٹرانکس مارکیٹ اور شو رومز 14اپریل تک بند رہیں گے، مزارات پر اجتماعات، سینما گھر، تفریحی مقامات پر آمد و رفت 14اپریل تک ممنوع ہوگی، تمام کاروبار لاک ڈاون کی پابندیوں کےتحت بند رہیں گے۔

سندھ حکومت نےصوبےمیں لاک ڈاؤن میں توسیع کا نوٹیفکیشن بھی جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ صوبے بھر میں 14اپریل تک لاک ڈاؤن ہوگا اور 15 اپریل کو کورونا سےمتعلق اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔