کراچی: فرنس آئل اور پیٹرول کی کھپت میں ریکارڈ اضافہ

25 تعبيرية ہفتہ 6 اگست‬‮ 6102 - (دوپہر 21 بجکر 61 منٹ)

شیئر کریں:

کراچی: فرنس آئل اور پیٹرول کی کھپت میں ریکارڈ اضافہ کراچی : پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی طلب میں اضافے کی رفتار 10 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،رواں سال جولائی کے ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی طلب میں22فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا. تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی میں پیٹرولیم مصنوعات کی طلب میں 22 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کی بڑی وجہ بجلی کی پیداوار کے لیے فرنس آئل کے استعمال میں اضافہ ہے. عالمی سطح پر فرنس آئل کی قیمت کم ہونے کی وجہ سے ملک میں بجلی کی طلب پوری کرنے کے لیے فرنس آئل کے استعمال میں اضافے کا رجحان دیکھا جارہا ہے. جولائی 2016 میں پیٹرول کی کھپت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے،جولائی 2015سے31فیصد بڑھ کر 5 لاکھ 40ہزار ٹن تک پہنچ گئی،پٹرول کی طلب میں اضافہ قیمت میں ہونے والی کمی کا نتیجہ ہے. واضح رہے کہ دوسری جانب کاروں کی فروخت بڑھنے سے بھی پٹرول کی کھپت بڑھ رہی ہے،جولائی میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فروخت 6 فیصد کے اضافے سے 5لاکھ 55ہزار ٹن رہی.