عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں کمی

19 تعبيرية بدھ 10 اگست‬‮ 6102 - (صبح 9 بجکر 53 منٹ)

شیئر کریں:

عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 29 ڈالر کی کمی سے1322 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 800 اور686 روپے کی کمی واقع ہوئی۔ کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر52900 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 45342 روپے ہوگئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے740 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 634.28 روپے پرمستحکم رہی ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ ایک ہفتے تک کمی کا شکار رہنے کے بعد سنبھلنے شروع ہو گئے۔ لندن سپاٹ میں دسمبر کے لئے سونے کی سپلائی قیمت میں0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1336.40ڈالر فی اونس اور یو ایس گولڈ کی ڈیلیوری 1342.90ڈالر فی اونس میں طے ہوئی۔ چاندی کی قیمت بھی ایک فیصد اضافے کے ساتھ 19.85 ڈالر، پلاٹیم 1152ڈالر ،اور پلاڈیم 696ڈالر فی اونس میں طے ہوئے۔