بیمہ کمپنیوں کو اپنی ویب سائٹس سے خامیاں‌ دور کرنے کا حکم

19 تعبيرية بدھ 10 اگست‬‮ 6102 - (صبح 9 بجکر 53 منٹ)

شیئر کریں:

بیمہ کمپنیوں کو اپنی ویب سائٹس سے خامیاں‌ دور کرنے کا حکم کراچی: سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن ( ایس ای سی پی ) نے بیمہ کمپنیوں کی ویب سائٹوں پر مطلوبہ مواد کی تصدیق کا عمل شروع کر دیا ہے ، جس کے نتیجے میں اب تک بیمہ کمپنیوں کی ویب سائٹوں میں متعدد خامیوں کی نشان دہی کی جا چکی ہے۔ ترجمان کے مطابق ایس ای سی پی نے تینتیس بیمہ کمپنیوں کو تنبیہ کی ہے کہ وہ خامیوں کا تدارک کرنے کے ساتھ ساتھ ماضی میں جاری کردہ مراسلوں اور اطلاع ناموں کو اپ ڈیٹ رکھیں۔ ایس ای سی پی نے تمام لسٹڈ اورنان لسٹڈ کمپنیوں کو اپنے حکم نامہ نمبر 634(1)/2014 کے ذریعے ہدایت کی تھی کہ وہ اپنی ویب سائٹ کے ذریعے کمپنی کے بارے میں مکمل معلومات کی فراہمی، کمپنی کے مقاصد، گورننس کا ڈھانچہ، ڈائریکٹروں کے الیکشن اور کمپنی کی مالی حیثیت کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کریں۔ تصدیق کا عمل شروع  ہونے کے نتیجے میں اب تک بیمہ کمپنیوں کی ویب سائٹوں میں متعدد خامیوں کی نشان دہی کی جا چکی ہے۔