کراچی اسٹاک ایکسچینج پہلی بارچار ہزار سے زائد پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر

33 تعبيرية پیر 15 اگست‬‮ 6102 - (شام 11 بجکر 55 منٹ)

شیئر کریں:

کراچی اسٹاک ایکسچینج پہلی بارچار ہزار سے زائد پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کے ایس ای 100 انڈیکس 40104 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھونے کے بعد 40 ہزار پوائنٹس کی ریکارڈ ترین سطح پر بند ہوا۔ تیزی کے سبب مارکیٹ سرمائے میں 47 ارب سے زائدروپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے سرمائے کا حجم 80 کھرب روپے سے بڑھ گیا۔ ماہرین کے مطابق امریکی فرم مارگن اسٹینلے کی جانب سے چند ماہ قبل پاکستانی معیشت کو ابھرتی ہوئی مارکیٹ قرار دیے جانے اور2008 کے بعد پہلی مرتبہ پاکستانی مارکیٹ کو اپ گریڈ اسٹیٹس میں رکھے جانے اور ایم ایس سی آئی ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس میں پاکستانی مارکیٹ کی شمولیت کے بعد غیرملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ ملکی سرمایہ کار بھی متحرک ہو گئے ہیں ۔ توانائی ،سیمنٹ ،آئل اینڈ گیس اور بینکنگ سیکٹر کے حصص کی خریداری میں تیزی مارکیٹ کو بلند ترین سطح پر پہنچانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ پیر کو کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس میں 122.88 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے100 انڈیکس 39907.64 پوائنٹس سے بڑھ کر 40030.52 پوائنٹس پرجا پہنچا۔ اسی طرح کے ایس ای30 انڈیکس 33.50 پوائنٹس کے اضافے سے 22920.38 پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 159 پوائنٹس اضافے سے 26570.02 پوائنٹس سے بڑھ کر26729.42 پوائنٹس پربندہوا۔ گزشتہ روز مارکیٹ سرمائے میں 47 ارب 74 کروڑ 48 لاکھ 18 ہزار507 روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 79 کھرب 58 ارب 29 کروڑ 33 لاکھ 56 ہزار 543 روپے سے بڑھ کر80 کھرب 6 ارب 3کروڑ 81 لاکھ 75 ہزار50 روپے ہوگیا۔ پیرکو مارکیٹ میں 21 کروڑ 63 لاکھ 85 ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو10ارب روپے تک محدود رہی جبکہ گزشتہ جمعہ کو 27 کروڑ 75 لاکھ 73 ہزارحصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو 12 ارب روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ مجموعی طورپر 397 کمپنیوں کا کاروبارہوا جس میں سے 228 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 145 میں کمی اور24 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ معروف بین الاقوامی جریدے وال اسٹریٹ جرنل نے پاکستانی مارکیٹوں کو غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے منافع بخش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی اسٹاک ایکسچینج کو چند ماہ قبل ایشیاء کی بہترین مارکیٹ قرار دیا گیا تھا۔ وال سٹریٹ جرنل کے مطابق ترقی یافتہ ممالک کے سرمایہ کار اپنے ممالک میں اقتصادی سرگرمیوں کے سست ہونے کی بنا پر ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کا رخ کر رہے ہیں، جرمنی، چین اور اٹلی سمیت کئی ممالک کی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا فیس بک پیج اور ٹویٹر اکاؤنٹ وزٹ کریں