جشن آزادی پر کراچی میں 10 ارب روپے کا ریکارڈ کاروبار

27 تعبيرية پیر 15 اگست‬‮ 6102 - (شام 11 بجکر 55 منٹ)

شیئر کریں:

جشن آزادی پر کراچی میں 10 ارب روپے کا ریکارڈ کاروبار کراچی : کراچی کے شہریوں نے ملک کے 70 ویں یومِ آزادی پر ایک نئی تاریخ رقم کردی جشنِ آزادی پر دس ارب روپے کی ریکارڈ خریداری کی گئی۔ یہ بات آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے آج اپنے ایک بیان میں بتائی،انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال یومِ‌ آزادی کے موقع پر پانچ ارب روپے کی خریداری کی گئی تھی رواں سال دس ارب روپے کی خریداری کی گئی جب کہ عوام کا جوش و خروش بھی قابلِ دید تھا جس کے باعث 13 اگست کی رات عید الفطر کی چاند رات سے زیادہ پُررونق نظرآرہی تھی۔ عتیق میرکا مزید کہنا تھا کہ اس سال کروڑوں روپے صرف آتش بازی اور پرچم کُشائی کی تقریبات پر خرچ کیے گئے جس کی وجہ سے اس بار یومِ آزادی عید الفطر کے بعد ملک کا دوسرا بڑا تہوار بن گیا جس میں شہریوں کی جانب سے فوج و رینجرز سے محبت اور وطن سے عقیدت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا فیس بک پیج اور ٹویٹر اکاؤنٹ وزٹ کریں