ایف پی سی سی آئی اور کراچی چیمبر نے پراپرٹی ویلیو ایشن ٹیبل کو مسترد کردیا

19 تعبيرية بدھ 17 اگست‬‮ 6102 - (دوپہر 21 بجکر 45 منٹ)

شیئر کریں:

ایف پی سی سی آئی اور کراچی چیمبر نے پراپرٹی ویلیو ایشن ٹیبل کو مسترد کردیا کراچی: ایف پی سی سی آئی اور کرا چی چیمبر پراپرٹی ویلیو ایشن ٹیبل کو مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ یہ موجودہ سسٹم ناقابل قبول ہے ۔ ایف پی سی سی آئی کے قائم مقام صدر شیخ خالد تواب اور کراچی چیمبر کے صدر یونس بشیر نے کہا کہ ریٹ زیا دہ ہونے کی وجہ سے پرا پرٹی ویلیو ایشن ٹیبل صنعتی ایریا اور شہر کے دیگر ایریا کے لیے ناقابل قبول ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مو جودہ پراپرٹی ویلیو ایشن سسٹم میں کئی قانونی خامیاں ہیں جس کو ایف پی سی سی آئی اور متعلقہ اسٹیک ہو لڈرز کے ساتھ مل کرکے حل کیا جا ئے ۔ انہو ں نے کہا کہ قانون میں مناسب تبدیلیاں کرکے قانونی سقم کو جلد دور کیا جائے کیوں کے پراپرٹی کا کاروبار مکمل طور پر روکا ہوا ہے۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا فیس بک پیج اور ٹویٹر اکاؤنٹ وزٹ کریں