موڈیز کا پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی پر تشویش کا اظہار

25 تعبيرية جمعہ 26 اگست‬‮ 6102 - (دوپہر 21 بجکر 53 منٹ)

شیئر کریں:

موڈیز کا پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی پر تشویش کا اظہار نیویارک : موڈیز نے پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے، موڈیز کے مطابق برآمدات میں کمی بینکوں کیلئے کریڈٹ نیگیٹو ہے۔ عالمی ریٹنگ ایجنسی کے مطابق پاکستان میں ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی سے ملکی بینکوں پر منفی اثرات مرتب ہونگے، برآمدات میں کمی پاکستانی بینکوں پر اثر انداز ہوگی، ٹیکسٹائل کا ملکی جی ڈی پی میں حصہ نو فیصد جبکہ ملکی برآمدات میں پچاس فیصد ہے۔ موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستانی بینکس پر غیرفعال قرضوں کا بوجھ ہے، بینکوں کے قرضوں کا تیرہ فیصد ٹیکسٹائل سیکٹر کے پاس ہے، ٹیکسٹائل سیکٹر کے قرضے بینکوں کیلئے بڑا رسک ہیں۔ یاد رہے کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں حکومت نے برآمدات میں اضافہ کیلئے مراعات کا اعلان کیا ہے، جس میں برآمدی سیکٹر کو ٹیکس سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں