کراچی میں نیا شپنگ ٹرمینل تکمیل کے قریب

43 تعبيرية جمعہ 26 اگست‬‮ 6102 - (دوپہر 21 بجکر 53 منٹ)

شیئر کریں:

کراچی میں نیا شپنگ ٹرمینل تکمیل کے قریب کراچی : شہر قائد میں چینی کمپنی کی جانب سے تیار کردہ شپنگ ٹرمینل تکمیل کے قریب ہے جہاں بڑے بحری جہازوں کی رسائی ممکن ہو گی. تفصیلات کےمطابق پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی مرکز کراچی میں بننے والا یہ ہیچیسن ٹرمینل اس سال کے اختتام سے قبل ہی کام شروع کر دے گا. کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ساتھ کیے گئے ایک معاہدے کے مطابق چینی کمپنی یہاں سرمایہ کاری کرے گی. یہ سب چین کے چین پاک اقتصادی راہداری کے تحت پاکستان میں توانائی اور سڑکوں کی تعمیر کے لیے 46 ارب ڈالر کے منصوبوں کا حصہ ہے. کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مطابق زیادہ تر کام مکمل ہو چکا ہے اور افتتاح سے قبل سڑک بھی مکمل کر لی جائے گی. یاد رہے کہ پاکستان کی مجموعی تجارت کا نصف جہازوں سے لایا یا لے جایا جاتا ہے،جبکہ پاکستان کی بندرگاہ پر اس وقت 20 فٹ کے 10 لاکھ کنٹرنرز کو ہینڈل کیا جاتا ہے. اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں