پبلک سیکٹر کمپنیوں کے لئے کارپوریٹ گورننس کے قواعد میں بہتری

40 تعبيرية پیر 29 اگست‬‮ 6102 - (شام 7 بجکر 55 منٹ)

شیئر کریں:

پبلک سیکٹر کمپنیوں کے لئے کارپوریٹ گورننس کے قواعد میں بہتری کراچی: سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی) نے سٹیک ہولڈرز اور عوام سے آراء حاصل کرنے کے لئے پبلک سیکٹر کمپنیز کے قواعد2013میں ترامیم کا مسودہ جاری کردیا ہے۔ مروجہ قواعد پر عمل درآمد کے تجربہ کو سامنے رکھتے ہوئے پبلک سیکٹر کمپنیوں (پی ایس سیز) کی متعلقہ وزارتوں اوردیگر سٹیک ہولڈرز کی آراء کی بنیاد پرتعمیل میں آسانی کو یقینی بنانے کے لئے یہ ضروری تھا کہ قواعد میں بعض ترامیم لائی جائیں، پبلک سیکٹر کمپنیاں معیشت کا ایک نمایاں جزو ہیں جو معاشی شعبوں میں اہم خدمات انجام دے رہی ہیں ۔ ان قواعد کا مقصد متعدد اقدامات، جیسے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو با اختیار بنانا، حکومت کو اپنے اونرشپ فنکشن کے استعمال میں آسانی، داخلی کنٹرول کے نظام کو مستحکم بنانیسمیت پی ایس سیز کے نظم و نسق میں بہتری لانا تھا، وہ قواعد جن میں ترمیم یا قواعد میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں