لکی مروت: محکمہ وائلڈ لائف نے کاروائی، 2عقاب اور9 چیمپینزی بر آمد

172 تعبيرية پیر 5 دسمبر‬‮ 6102 - (صبح 7 بجکر 11 منٹ)

شیئر کریں:

لکی مروت: محکمہ وائلڈ لائف نے کاروائی، 2عقاب اور9 چیمپینزی بر آمد لکی مروت : محکمہ وائلڈ لائف نے کاروائی کرکے لاکھوں روپے مالیت کے دو عقاب اورنو چیمپینزی برآمد کر لئے ۔ لکی مروت میں اعلی نسل کے عقاب اور پاکٹ سائز بندروں کو اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، بنوں ڈیرہ روڈ پر محکمہ وائلڈ لائف نے کاروائی کرتے ہوئے کراچی جانے والی بس سے دو عقاب اور نو چیمپینزی برآمد کرلئے۔ عقاب اور چیمپینزیز کو بس کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا۔ ڈی ایف او وائلڈ لائف خان ملوک خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خفیہ ذرائع سے عقابوں کی اسمگلنگ کی اطلاع ملنے تھی، جس کے بعد وانڈہ بنوچی چیک پوسٹ پررینج آفیسر محمد شاہد خان کی سربراہی میں تعینات خصوصی ٹیم نے مسافر بس روک کر اس کے خفیہ خانوں میں چھپائے گئے قیمتی عقاب اور چیمپینزیز برآمد کرلئے۔ انہوں نے کہا کہ عقاب اور چیمپینزیز لکڑی کے بکسوں میں پشاور سے کراچی لے جائے جارہے تھے، انکی قیمت لاکھوں میں ہیں۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں