شکتی اور شردھا کپور کے ڈانس کی ویڈیو وائرل

49 تعبيرية بدھ 22 فروری‬‮ 3202 - (دوپہر 2 بجکر 8 منٹ)

شیئر کریں:

شکتی اور شردھا کپور کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار شکتی کپور نے بیٹی و اداکارہ شردھا کپور کی فلم کے گانے ’شو می دی ٹھمکا‘ پر رقص کیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ شردھا کپور نے اپنی آنے والی فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ کے گانے ’شو می دی ٹھمکا‘ پر والد شکتی کپور کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

شردھا کپور نے لکھا کہ ’جو بھی اس گانے پر بہترین ٹھمکے لگائے گا اس کی ویڈیو وہ اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کریں گی۔

واضح رہے کہ ’فلم کا یہ تیسرا گانا ہے جسے گزشتہ روز ریلیز کیا گیا تھا تاہم شردھا نے آج والد کے ساتھ ویڈیو شیئر کی اور مداحوں کو ’ٹھمکا چیلنج‘ میں حصہ لینے کا کہا۔

 

View this post on Instagram
 

A post shared by Shraddha ✶ (@shraddhakapoor)

شکتی اور شردھا کپور کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اس پر اداکار ٹائیگر شیروف نے تبصرہ کرتے ہوئے ’لیجنڈ لکھا۔‘ جبکہ راکل پریت نے کہا کہ بہت پیاری ویڈیو ہے۔

’شو می دی ٹھمکا‘ میں سنیدھی چوہان اور شاشوت سنگھ نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے جبکہ اسے پریتم نے کمپوز کیا ہے اور اس کے بول امیتابھ بھٹا چاریہ نے لکھے ہیں۔

فلم کی ہدایت کاری کے فرائض لو رنجن نے انجام دیے ہیں جبکہ فلم میں شردھا کپور کے ساتھ رنبیر کپور مرکزی کردار نبھا رہے ہیں، تو جھوٹی میں مکار آئندہ ماہ 8 مارچ کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔