بھنڈی کا استعمال انسانی صحت کیلئے مفید ہے،طبی ماہرین

87 تعبيرية منگل 10 جنوری‬‮ 7102 - (دوپہر 5 بجکر 74 منٹ)

شیئر کریں:

بھنڈی کا استعمال انسانی صحت کیلئے مفید ہے،طبی ماہرین لندن : طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھنڈی کا استعمال انسانی صحت کے لیے انتہائی مفید ہے۔ بھنڈی ہر گھرمیں استعمال ہونے والی مرغوب غذا ہے، اس میں موجود فائبر نہ صرف ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے بلکہ شوگر جیسی موذی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ برطانیہ میں حالیہ تحقیق کے بعد ماہرین کا کہنا ہے کہ بھنڈی کا شمار ایسی ترکاریوں میں ہوتا ہے، جن میں وافر مقدار مفید اجزا پائے جاتے ہیں، جو مختلف امراض سے بچاؤ میں معاون ثابت ہوتے ہیں، یہ اجزا آنتوں کو صحت مند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور سرطان سے بچاتے ہیں۔ بھنڈی میں صحت سے متعلق کئی راز چھپے ہیں، بھنڈی میں بھرپورمقدار میں فائبرپایا جاتا ہے جو بلڈ شوگر کو کنٹرول کرتا ہے، اس لئے یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لئے بہت فائدہ مند ہے جبکہ دل کے امراض سے بچانے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ اس میں کیلشیم پایا جاتا ہے جو ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے اور جوڑوں کے درد میں آرام پہنچاتا ہے، اس میں موجود لیس دار مادہ ہڈیوں کے لئے بہت مفید ہوتا ہے۔ بھنڈی میں وٹامن سی بھی بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے، جو دمہ کی علامات کو پنپنے سے روکتا ہے۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں