کیدار جادو ھو اور ورات کوہلی نے انگلش کرکٹ ٹیم کو دھول چٹا دی،ہندوستان نے انگلینڈ کو پہلے ون ڈے میں شکست دے دی

60 تعبيرية اتوار 15 جنوری‬‮ 7102 - (سپہر 5 بجکر 9 منٹ)

شیئر کریں:

کیدار جادو ھو اور ورات کوہلی نے انگلش کرکٹ ٹیم کو دھول چٹا دی،ہندوستان نے انگلینڈ کو پہلے ون ڈے میں شکست دے دی بھارت اورانگلینڈ کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے پونے میں کھیلے گئے پہلے میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد انڈین کپتان ورات کوہلی اور کیدا ر جادو کی ڈبل سینچری شراکت کی بدولت انگلینڈ کو 3وکٹوں سے شکست دے دی ،انگلینڈ کی جانب سے بھارت کے خلاف اب تک کے سب سے بڑے سکور 351 رنز کے جواب میں ہندوستانی ٹیم نے 48.1 اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 356 رنز بنا کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی .

 
 

بھارتی کپتان ورات کوہلی نے ایک سو 5گیندوں پر 5چھکوں اور 8چوکوں کی مدد سے 122رنز کی شاندار انگز کھیلی اور اپنے کیریئر کی 27ویں سینچری بنائی جبکہ کیدار جادو نے اپنی ’’جادوئی بلے بازی‘‘ سے صرف 76گیندوں پر 120رنز کی دھواں دار بیٹنگ سے ’’گورے کرکٹر ز‘‘ کے چھکے چھڑا دیئے ۔ اس سے قبل انگلینڈ نے ہندوستان کو جیت کیلئے 351 رنز کا ہدف دیا ،ہدف کے تعاقب میں انڈین ٹیم کا آغاز انتہائی مایوس کن تھا ،پہلے 6اوورز میں ہی دھون1 اور کے ایل راہول18گیندوں پر صرف 6رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ، اس کے بعد یوراج سنگھ کریز پر آئے اور انہوں نے کچھ شارٹ لگائے ، مگر وہ بھی جلد ہی اسٹوک کا شکار بن گئے، یوراج نے 15 رنز بنائے۔ یوراج کے آوٹ ہونے کے بعد جلد ہی مہندر سنگھ دھونی بھی پویلین لوٹ گئے، دھونی نے 6گیندوں پر 6 رنز بنائے۔دھونی کے آؤٹ ہونے کے بعد کیدار جادو کپتان ورات کوہلی کے ساتھ مل کر شاندار اننگز کھیلی، ورات کوہلی نے ایک کیپٹن اننگز کھیلتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کی اور کیدار جادو کے ساتھ شاندار200 رنز کی شراکت نبھاکر انڈیا کو مستحکم پوزیشن میں لادیا،تاہم 37 ویں اوورس میں ٹیم انڈیا کو اس وقت بڑا جھٹکا لگا جب کپتان کوہلی 122 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے،واضح رہے کہ کوہلی نے پچھلی 14 ون ڈے اننگز میں سے 10 ویں بار 50 سے زیادہ سکور بنایا۔ورات کوہلی اور کیدار جادھو کے آؤٹ ہو جانے کے بعد دل پانڈیا نے ایک اینڈ تھامے رکھا اور انگلش کرکٹرز کی کمزور باؤلنگ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 37 گیندوں میں 40 رنز بنائے، جس میں 3 چوکے اور ایک چھکا بھی شامل تھا ۔48 ویں اوور میں رن آؤٹ کی بڑی جاندار اپیل ہوئی ، لیکن پانڈیا بچ گئے اور آخری گیند پر چھکا جڑ دیا

اس سے قبل انگلینڈ کی طرف سے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے  رائے (73) ، روٹ (78) اور بین اسٹوکس (62) نے شاندار نصف سنچریا ں بنائیں۔ انڈیا کی طرف سے بمبرہ اور پانڈیا نے دو دو جبکہ امیش یادو اور جدیجہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔قابل ذکر ہے کہ مہندر سنگھ دھونی کے ون ڈے اور ٹی 20 کی کپتانی سے استعفیٰ دینے کے بعد کوہلی کا بطور کپتان یہ پہلا یک روزہ میچ ہے۔ یوراج سنگھ اور مہندر سنگھ دونوں اس میچ میں کھیل رہے ہیں۔ غور طلب ہے کہ فی الحال آئی سی سی رینکنگ میں پانچویں نمبر پر قابض انگلینڈ 1984۔85 سے ہندوستان میں کوئی ون ڈے سیریز نہیں جیت سکی ہے۔ مہمان انگلش ٹیم اپنی اس تاریخ کو تبدیل کرنے کے ارادے سے دوسرے ون ڈے میں میدان پر اترے گی۔