پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان رئیس فلم کے گانے ”ظالماں “ کو دیکھ کر شرما گئیں

63 تعبيرية پیر 16 جنوری‬‮ 7102 - (دوپہر 1 بجکر 53 منٹ)

شیئر کریں:

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان رئیس فلم کے گانے ”ظالماں “ کو دیکھ کر شرما گئیں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان رئیس فلم کے گانے ”ظالماں “ کو دیکھ کر شرما گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان کی شارخ خان کے ساتھ فلم ’رئیس‘ 25جنوی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی لیکن اس کی ریلیز سے قبل ہی اس کے گانوں نے شائقین کے دلوں میں گھر کر لیاہے ،جن میں ”لیلیٰ او لیلیٰ ،ظالماں اور اُڑی اُڑی جائے “شامل ہیں ۔ رئیس فلم کے گانے ظالماں میں ماہرہ خان انتہائی خوبصورت نظر آرہی ہیں جس پر ان کے مداح ان کی خوب تعریف بھی کر رہے ہیں اور اسی حوالے سے ایک مداح نے ٹویٹر پر ماہرہ خان سے سوال کیا کہ ظالماں گانا دیکھ کر آپ نے کیسا محسوس کیا تو ماہرہ خان نے بڑے معصومانہ انداز میں جواب دیا کہ وہ شرما گئیں۔دوسری جانب ماہرہ نے ٹوئٹر پر فلم کے ہدایت کارراہول ڈھولکیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہرقدم پر میری مدد کی۔