ضدی ہنس کی وجہ سے ٹرین تاخیر کا شکار

41 تعبيرية بدھ 18 جنوری‬‮ 7102 - (دوپہر 2 بجکر 71 منٹ)

شیئر کریں:

ضدی ہنس کی وجہ سے ٹرین تاخیر کا شکار پاکستان میں بسوں، ٹرینوں حتیٰ کہ ہوائی جہازوں کا بھی وقت مقررہ سے تاخیر کا شکار ہونا معمول کی بات ہے اور یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ ہم پاکستانی اس کے عادی ہوچکے ہیں۔ لیکن مغربی دنیا میں ایسا ناممکن ہے۔ مغربی دنیا کی ترقی کی ایک وجہ وہاں کی ٹرینوں، بسوں، مختلف امور اور لوگوں کا وقت کا پابند ہونا بھی ہے اور شاذ و نادر ہی وہاں کوئی تاخیر کا شکار ہوتا ہے۔ لیکن لندن میں ایک ٹرین اسٹیشن پر مسافر اس وقت سخت جھنجھلاہٹ کا شکار ہوگئے جب ان کی مطلوبہ ٹرین رفتار پکڑنے سے معذور ہوگئی۔ اس کی وجہ یہ تھی ٹرین کے سامنے ایک ہنس چہل قدمی کر رہا تھا۔ یہ ہنس جسے لوگوں نے ضدی ہنس کا نام دیا، نہایت آہستہ روی سے ٹریک پر چہل قدمی کرتا رہا اور اس دوران ٹرین کے مسافر تاخیر ہونے کے خیال سے پریشانی کا شکار ہوتے رہے۔ @SW_Trains I applaud your driver and staff for being courteous to the swan and sensible in all your actions pic.twitter.com/8oBIK37kGp — Gopal Krishnan V. (@gopsinlondon) January 13, 2017 ایک بے صبرے مسافر نے اپنے لیپ ٹاپ سے اس ہنس کو وہاں سے ہٹانے کی کوشش کی لیکن ہنس نے اپنی چہل قدمی نہ روکی۔ بالآخر اسٹیشن کی انتظامیہ حرکت میں آئی اور ایک اہلکار نے ہنس کو پکڑ کر جھیل میں چھوڑا۔ جب ٹرین کے چلنے کی صورت پیدا ہوئی تو پریشان کھڑے مسافروں کی جان میں جان آئی اور اس کے بعد انہوں نے اس غیر متوقع صورتحال پر ہنسنا شروع کردیا۔ بعد ازاں اسٹیشن کی انتظامیہ نے ٹوئٹر پر مزاحیہ ٹوئٹ کیا کہ جھیل میں جانے سے قبل ہنس نے ٹرین کو تاخیر کا شکار کرنے پر ہم سے معذرت طلب کی ہے۔ The #Kingston Swan has been released happy and well. It did apologise for the delays while with our staff. -JS pic.twitter.com/DJ5uGkySnh — South West Trains (@SW_Trains) January 13, 2017 اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں