بچوں کے لیے ڈیجیٹل پتلی تماشہ

23 تعبيرية جمعہ 20 جنوری‬‮ 7102 - (سپہر 4 بجکر 3 منٹ)

شیئر کریں:

بچوں کے لیے ڈیجیٹل پتلی تماشہ گوگل نے ایک ایس ایپ متعارف کروادی ہے جس کے تحت بچے مختلف اشکال اور واقعات ترتیب دے کر اپنی مرضی کی کہانیاں اور مہمات تشکیل دے سکتے ہیں۔ ٹونٹیسٹک تھری ڈی نامی اس ایپ کا مقصد بچوں کی پرواز تخیل اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔ اس ایپ کے ذریعے بچے چاہیں تو اپنی ہی تصویر کے ذریعہ مختلف کہانیاں اور رپورٹس تخلیق کر سکتے ہیں۔ گوگل کے ایک بلاگ کے مطابق ٹونٹیسٹک تھری ڈی کے ذریعہ بچے اپنے ذہن میں موجود خیالات اور مہم جوئی کی تصویر کشی کر سکتے ہیں اور انہیں اینی میٹڈ شکل دے سکتے ہیں۔ یہ ایک ڈیجیٹل پتلی تماشے کی طرح کا ہوگا۔ اس ایپ میں آئیڈیا لیب، لاتعداد ڈرائنگ ٹولز اور کردار دستیاب ہوں گے۔ ان کے ساتھ ساتھ مختلف مناظر کے پس منظر میں اپنی پسند کی کوئی موسیقی بھی لگائی جاسکتی ہے۔ گوگل کے مطابق یہ ایپ بچوں میں چھپی ہوئی فلم سازی، ڈیزائنر یا استاد بننے کی صلاحیت کو بھی مہمیز کرے گی۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں