اڑنے والے کیڑے کی نئی قسم کا نام ڈونلڈ ٹرمپ پر رکھ دیا گیا

39 تعبيرية منگل 24 جنوری‬‮ 7102 - (سپہر 5 بجکر 15 منٹ)

شیئر کریں:

اڑنے والے کیڑے کی نئی قسم کا نام ڈونلڈ ٹرمپ پر رکھ دیا گیا کیلیفورنیا میں ماہرینِ حیوانیات نے حیواناتی خاندان کی کلاس انسیکٹا کے ایک گروپ ’’ماؤتھ‘‘ کی نئی جنس دریافت کی ہے جس کے سر اور بالوں کی ساخت اور رنگ نئے امریکی صدر کے بالوں کے اسٹائل اور سر کی ساخت سے مماثلت رکھتی ہے جس کی وجہ سے دریافت ہونے والے کیڑے کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام پر سائنسی نام ”نیو پالبا ڈونلڈ ٹرمپی‘‘ رکھاگیا۔   ماہرین حیوانیات کا کہنا ہے کہ اڑنے والے ایسے کیڑے بہ ظاہر تتلیوں یا پروانوں کی سی مشابہت رکھتے ہیں تاہم کچھ دیگر خصوصیات کے باعث انہیں اڑنے والے کیڑوں کے گروپ ’’ماؤتھ‘‘ میں رکھا جاتا ہے جس کی ایک نوع ’’نیوپالپا‘‘ ہے حال ہی میں نیو پالپا کی نئی قسم سامنے آئی ہے جسے دیکھتے ہی پہلی شباہت ڈونلڈ ٹرمپ کی سامنے آتی ہے جس کے باعث اس کا سائنسی نام بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام پر رکھ دیا گیا ہے۔ ”نیوپالپا ڈونلڈ ٹرمپی‘‘ کی دریافت اور شناخت کا سہرا امریکا سے تعلق رکھنے والے ایک آزاد محقق ڈاکٹر وزرک نذاری کے سر جاتا ہے جو اپنی ذاتی لیبارٹری میں آزاد تحقیق کرتے ہیں ان کا تعلق کسی تحقیقی ادارے سے براہ راست تو نہیں تاہم وہ مختلف اداروں کو تحقیق میں مدد دیتے ہیں۔ ڈاکٹر وزرک نذاری نے اپنی دریافت سے متعلق مکمل سائنسی تحقیق آن لائن ریسرچ جرنل ’’زوکیز‘‘ میں شائع کروائی جس کے مطابق پروانے کے مشابہ اڑنے والا یہ کیڑا جنوبی کیلیفورنیا اور میکسیکو میں پایا جاتا ہے جب کہ اب تک اسے پروانوں کی ہی ایک اور متعلقہ نوع کا فرد سمجھا جاتا تھا۔ تاہم سائنس دانوں کی ازسر نو تحقیق میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ یہ ایک جداگانہ نوع ہے جس کے سر کی رنگت سفیدی مائل پیلی ہے جو دیکھنے میں ڈونلڈ ٹرمپ کے بالوں جیسی لگتی ہے۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں