جھوٹی خبر سے واٹس ایپ کے کروڑوں‌ صارفین متاثر

43 تعبيرية منگل 31 جنوری‬‮ 7102 - (سپہر 4 بجکر 71 منٹ)

شیئر کریں:

جھوٹی خبر سے واٹس ایپ کے کروڑوں‌ صارفین متاثر کیلی فورنیا: واٹس ایپ نے دنیا بھر میں کروڑوں صارفین کو متاثر کرنے والی اس خبر کو افواہ قرار دے دیا جس میں کہا گیا ہے کہ واٹس ایپ کے کسی بھی فرینڈ کے پیغام کا اسکرین شاٹ لینے پر اس دوست کو خود بخود اطلاع مل جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ایک خبر دنیا بھر میں گردش کررہی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ واٹس ایپ استعمال کرنے والے یہ بات ذہن میں رکھیں کہ وہ اپنے کسی بھی دوست کے پیغام کا موبائل پر اسکرین شاٹ لیں گے تو اس واٹس ایپ فرینڈ کو خود بخود اطلاع مل جائے گی کہ آپ کے کسی پیغام کا فلاں دوست نے اسکرین شاٹ لے کر محفوظ کیا ہے۔ خبر میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ یہ سہولت 5 فروری سے دستیاب ہوگی جس کے بعد واٹس کے دنیا بھر میں موجود صارفین کو اس خبر سے دھچکا لگا تھا کہ یہ فیچر منفی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ یہ خبر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے ذریعے انتہائی سرعت سے دنیا بھر کے صارفین میں پھیل گئی تاہم اس خبر میں حقیقت نہیں کیوں کہ واٹس ایپ انتظامیہ نے اس خبر کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ خیال رہے کہ قبل ازیں انسٹا گرام کے بارے میں بھی یہ کہا گیا تھا کہ انسٹا گرام کی کسی پوسٹ کا اسکرین شاٹ لینے پر متعلقہ فرینڈ پر پتا چل جائے گا تاہم ایسا نہیں تھا لیکن افواہ اس قدر طاقت ور تھی کہ انسٹا گرام کی انتظامیہ کو بھی وضاحت کرنا پڑی کہ ایسا کوئی فیچر متعارف نہیں کرایا جارہا۔ واضح رہے کہ ایسے افواہ پھیلانے کا مقصد کسی بھی مقبول اپیلی کیشن کی مقبولیت کو متاثر کرنا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر فوری طور پر انتظامیہ وضاحت جاری نہ کرے تو متعدد صارفین ایسی افواہوں پر یقین کرتےہوئے چند روز کے لیے متعلقہ ایپلی کیشن ترک کرسکتے ہیں یا اس کا استعمال کم کرسکتے ہیں۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں