پاک سوزوکی کااپنے ماڈل ' کلٹس' کی بکنگ بند کرنے کااعلان

17 تعبيرية بدھ 1 فروری‬‮ 7102 - (سپہر 5 بجکر 14 منٹ)

شیئر کریں:

پاک سوزوکی کااپنے ماڈل ' کلٹس' کی بکنگ بند کرنے کااعلان گاڑیاں بنانے والی کمپنی سوزوکی نے اپنے ماڈل ’کلٹس‘کی بکنگ بند کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق سوزوکی کمپنی کے جنرل منیجر مارکیٹنگ کی جانب سے ڈیلرز کو جاری کیے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ یکم فروری سے سوزوکی کلٹس کی بکنگ فوری طور پر بند کی جا رہی ہے۔ سیلز ٹیم اور صارفین سے درخواست ہے کہ وہ کلٹس کی مزید بکنگ نہ کریں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلے سے بک کیے جانے والے آرڈرز کو پورا کیا جائے گا تاہم یکم فروری سے کوئی نئی بکنگ نہیں لی جائے گی۔