فرانس کے فیشن کی تاریخ ہزاروں سال قدیم نکلی

183 تعبيرية منگل 14 مارچ‬‮ 7102 - (دوپہر 21 بجکر 12 منٹ)

شیئر کریں:

فرانس کے فیشن کی تاریخ ہزاروں سال قدیم نکلی پیرس: یورپی ملک فرانس کو فیشن کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ دنیا میں موجود زیادہ تر فیشن ٹرینڈز کا آغاز فرانس سے ہوا۔ حال ہی میں ہونے والی ایک قدیم دریافت سے ثابت ہوا کہ فرانس کا یہ فیشن دور جدید کا نہیں بلکہ اس کی تاریخ ہزاروں سال قدیم ہے۔ فرانس کے جنوبی علاقے سے ماہرین نے ایک ایسا قدیم ڈھانچہ دریافت کیا ہے جس نے ایسی جیکٹ پہن رکھی تھی جس میں سمندر کی سیپیوں اور ہرن کے دانتوں کو کڑاھا گیا ہے۔ گو کہ ان اشیا کے ساتھ موجود کپڑا تو کب کا مٹی میں مل چکا ہے تاہم سیپیوں اور ہرن کے دانتوں کے سخت ذرات باقیات کی شکل میں اب بھی قابل شناخت ہیں۔ اس ڈھانچے کی عمر 7 ہزار سال قدیم بتائی جارہی ہے یعنی یہ 4 ہزار 8 سو سے 4 ہزار 9 سو قبل مسیح میں موجود کسی شخص کا ڈھانچہ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی قدیم دور کے انسانوں کے پہناووں میں مختلف انداز ملے ہیں تاہم وہ سب بہت سادہ تھے۔ یہ پہلی بار ہے جب قدیم دور میں اس قدر منفرد اور جدت کا حامل فیشن ملا ہے۔ جیکٹ کے کیمیائی تجزیے سے پتہ چلا کہ سیپیوں اور ہرن کے دانتوں کو کپڑے میں سیا گیا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہرن کے دانت پر سرخ رنگ کے ذرات ملتے ہیں گویا اسے سرخ رنگ میں رنگا گیا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دریافت اس دور کے انسانوں کی تہذیب اور ثقافت کو نئے زاویوں سے سمجھنے میں مدد دے گی۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں