پاکستان ہاکی ٹیم آسٹریلیا پہنچ گئی

34 تعبيرية ہفتہ 25 مارچ‬‮ 7102 - (رات 3 بجکر 35 منٹ)

شیئر کریں:

پاکستان ہاکی ٹیم آسٹریلیا پہنچ گئی سڈنی : پاکستان ہاکی ٹیم نیوزی لینڈ کےخلاف پانچ میچوں کی سیریز میں کامیابی کےبعد آسٹریلیاں پہنچ گئی۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان ہاکی ٹیم نیوزی لینڈ میں پانچ میچوں کی سیریز جیتےنے کےبعد گزشتہ روز آسٹریلیا پہنچ گئی جہاں کھلاڑیوں نے پریکٹس کی۔ قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی نیوزی لینڈ کو سیریز میں شکست دینے کے بعد خاصے پُرامید ہیں کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف بھی سیریز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید نےکہا ہے کہ آ سٹریلیا کےخلاف بھی اچھی پر فارمنس سےسیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان چار ہاکی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 28 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ یاد رہےکہ دو روز قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ کےخلاف پانچ میچوں کی سیریز کا آخری میچ 1-1 گول سے برابر رہاتھاجس کے بعد قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 1-2 سے ہرار کر سیریز جیت لی تھی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کےسیکرٹری شہبازسینئر کا کہناتھاکہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہاکی سیریز کی کامیابی یوم پاکستان پر قوم کو تحفہ ہے۔ واضح رہےکہ شہبازسینئر کا مزیدکہناتھاکہ ہاکی ٹیم کی بہترین کارکردگی سے لڑکوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا،یقین ہےکہ اب آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بھی لڑکےاچھا پرفارم کریں گے۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں