پاکستان کو کرکٹ کا چیمپئین بنے 25 سال مکمل

28 تعبيرية ہفتہ 25 مارچ‬‮ 7102 - (صبح 11 بجکر 82 منٹ)

شیئر کریں:

پاکستان کو کرکٹ کا چیمپئین بنے 25 سال مکمل کراچی: 25 مارچ 1992 کو پاکستان کرکٹ کا فاتح بنا تھا۔ ان پروقار لمحات کو 25 سال مکمل ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آج پاکستان کو کرکٹ کا عالمی چیمپئن بنے 25 سال مکمل ہوگئے ہیں۔ 25 مارچ 1992 وہ خوش قسمت دن تھا جب پاکستان کرکٹ کا فاتح بنا۔ میلبورن کے تاریخی میدان میں کرکٹ کے بانی انگلینڈ کو فائنل میں 22 رنز سے شکست ہوئی۔ انجری کے باوجود کپتان عمران خان نے جاوید میانداد کے ہمراہ بیٹنگ کا محاذ سنبھالا اور 72 رنز بنا کر قومی ٹیم کی پوزیشن بہتر بناتے ہوئے انگلینڈ کو 250 رنز کا ہدف دیا۔ سنہ 1992 کا ورلڈ کپ سوئنگ کنگ وسیم اکرم کے کیرئیر کا پہلا ورلڈ کپ تھا۔ انہوں نے اپنی سپر باﺅلنگ کے جوہر دکھاتے ہوئے انگلیڈ کے کھلاڑی ایلن لیمب کو آﺅٹ سوئنگ پر بولڈ کیا اور پھر کرس لوئیس بھی وسیم اکرم کی خطرناک ان سوئنگ بال کا نشانہ بنے۔ بعد ازاں میچ کا پانسہ پلٹ گیا اور پاکستان نے 25 مارچ 1992 کی تاریخ کو کرکٹ ورلڈ کپ اپنے نام کیا۔ پاکستان 1992 میں کرکٹ کا فاتح عمران خان کی کپتانی میں بنا تھا۔ سابق کامباب کپتان عمران نے ورلڈ کپ جیتنے کے بعد کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا تھا۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں