اوباما کی ماحول دوست اصلاحات ختم کرنے کے خلاف کیلی فورنیا ڈٹ گیا

11 تعبيرية بدھ 29 مارچ‬‮ 7102 - (صبح 8 بجکر 34 منٹ)

شیئر کریں:

اوباما کی ماحول دوست اصلاحات ختم کرنے کے خلاف کیلی فورنیا ڈٹ گیا لاس اینجلس: امریکہ میں ماحولیات کے لیے سب سے زیادہ سرگرم ریاست کیلی فورنیا ‘ ٹرمپ انتظامیہ کی ماحولیاتی پالیسیوں کے سبب قانونی کارروائی کا ارادہ کررہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا اور ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان جاری کشمکش کو امریکی صدر کے اس فیصلے سے ہوا ملی ہے‘ جس کے تحت اوباما دور میں ماحولیات کے تحفظ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے ختم کیا جارہاہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اصرار ہے کہ اس نئے فیصلے سے امریکا کے مزدوروں کو فائدہ ملے گا اور بالخصوص کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدور اس سے مستفید ہوں گے۔ امریکی صدر کے اس فیصلے کو کیلی فورنیا کے ماحولیاتی گروپس اور سرکاری عہدیداران کی جانب سے انتہائی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے حتیٰ کہ کیلی فورنیا کے گورنر نے بھی اس کی مخالفت میں ٹویٹ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف کوشش کو ختم کرنے کا خیال سوائے ڈونلڈ ٹرمپ کے کسی اور دماغ میں نہیں آسکتا ہے۔ لاس انجیلس کے میئر نے بھی اس مہم میں شریک ہوتے ہوئے امریکی صدر کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے اس نئے فیصلے پر سخت ترین مزاحمت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کچھ بھی فیصلہ کرے لیکن ہم 2050 تک گرین ہاؤس گیسز کو80 فیصد کم کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا رہیں گے اور دنیا کو ایک صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کا اپنا مشن جاری رکھیں گے۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں