میں نے 2007-08میں پی ٹی وی میں پونے دو لاکھ والی نوکری صرف اخلاقی بنیادوں پر چھوڑ دی :کامران شاہد

11 تعبيرية بدھ 2 اگست‬‮ 7102 - (سپہر 5 بجکر 23 منٹ)

شیئر کریں:

میں نے 2007-08میں پی ٹی وی میں پونے دو لاکھ والی نوکری صرف اخلاقی بنیادوں پر چھوڑ دی :کامران شاہد سینئر صحافی کامران شاہد نے کہاہے کہ انہوں نے 2007-08میں پی ٹی وی میں پونے دو لاکھ تنخواہ والی نوکری صرف اخلاقی بنیادوں پر ٹھکرا دی ۔ تفصیلات کے مطابق کامران شاہد نے اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 2007-08میں وہ پی ٹی وی میں کام کرتے تھے اور اس وقت ان کی تنخواہ تقریبا پونے دو لاکھ روپے تھی لیکن انہوں نے استعفیٰ دیدیا ۔ان کا کہناتھا کہ استعفیٰ دینے کی وجہ یہ تھی کہ میں نے دیکھا کہ ایک خاتون اینکر جو کہ ایف اے فیل تھی اور ہفتے میں صرف چار شوز کرتی تھیں جس پر انہیں پی ٹی و ی کی انتظامیہ کی جانب سے جو تنخواہ اور سہولیات دی جاتی تھیں وہ میرے لیے ناقابل برداشت تھی اور انتظامیہ بھی میری بات سننے کیلئے تیار نہیں تھی میں نے اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے وہاں سے استعفیٰ دیدیا ۔آج عائشہ گلالئی کا بھی یہی مسئلہ ہے اور اخلاقی لحاظ سے انہیں پاکستان تحریک انصاف سے ریزائن کر دینا چاہیے ۔