عائشہ گلالئی این اے ون کی ٹکٹ چاہتی تھیں :عمران خان

7 تعبيرية جمعرات 3 اگست‬‮ 7102 - (دوپہر 1 بجکر 53 منٹ)

شیئر کریں:

عائشہ گلالئی این اے ون کی ٹکٹ چاہتی تھیں :عمران خان پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خا ن نے عائشہ گلالئی کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات پر رد عمل دیتے ہوئے کہاہے کہ عائشہ گلالئی بہت متحرک خاتون تھیں ،ان کے الزامات پر حیران ہوا، انہوں نے این اے ون کی ٹکٹ کی خواہش کی تھی ،میں نے کہا کہ آپ کی اسمبلی میں کارکردگی اچھی نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کا کہناتھا کہ عائشہ گلالئی کے الزامات پر حیران ہوا ،میں سمجھتا تھا کہ ان میں بہت ہمت ہے کیونکہ شروع شرو عمیں جب کے پی کے میں بم دھماکہ ہوتا تھا تو یہ وہاں پہنچ جاتی تھیں ،مجھے افسوس بھی ہے کہ ن لیگ نے عائشہ گلالئی کو استعمال کیا ۔عائشہ گلالئی نے شروع میں بہت اچھی کارکردگی دکھائی ،ن لیگ کا پیسہ کھلانے کا طریقہ پرانا ہے ۔