اگر مجھے یا میری فیملی کو کچھ ہوا تو اس کا ذمہ دار عمران خان ہو گا :عائشہ گلالئی

11 تعبيرية جمعرات 3 اگست‬‮ 7102 - (دوپہر 1 بجکر 14 منٹ)

شیئر کریں:

اگر مجھے یا میری فیملی کو کچھ ہوا تو اس کا ذمہ دار عمران خان ہو گا :عائشہ گلالئی پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والی عائشہ گلالئی نے کہاہے کہ اگر مجھے یا میری فیملی کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کا ذمہ دار عمران خان ہو گا۔ نجی ٹی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی کا کہناتھا کہ میں سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ میرا کوئی ٹویٹر یا فیس بک اکاﺅنٹ نہیں ہے ،جو کچھ مجھ سے منسوب کیا جارہاہے وہ دراصل میری باتیں نہیں ہیں کیونکہ میں خود پی ٹی آئی کے کلچر سے تنگ تھی ۔انہوں نے کہا کہ میرے حوالے سے ایک اور بھی بات کی جارہی ہے ,جو کہ عمران خان کی ذہنیت کو ظاہر کرتی ہے کہ ’مجھ پر تیزاب پھینکو ،مجھے اور میری فیملی کو اگر کچھ بھی ہوا تو اس کا ذمہ دار عمران خان ہو گا ۔‘