نور زمان میراشاگردتھامجرمانہ ذہنیت کا مالک شخص ہے،عمران ہسپتال بنا سکتے ہیں تو قومی سکوائش کی کھلاڑی خیراتی ہسپتا ل کیوں نہیں بنا سکتی ؟:والد عائشہ گلا لئی

11 تعبيرية جمعرات 3 اگست‬‮ 7102 - (دوپہر 1 بجکر 34 منٹ)

شیئر کریں:

نور زمان میراشاگردتھامجرمانہ ذہنیت کا مالک شخص ہے،عمران ہسپتال بنا سکتے ہیں تو قومی سکوائش کی کھلاڑی خیراتی ہسپتا ل کیوں نہیں بنا سکتی ؟:والد عائشہ گلا لئی تحریک انصاف کی باغی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلا لئی کے والد شمس القیوم نے کہا ہے کہ نور زمان میراشاگردتھامجرمانہ ذہنیت کا مالک شخص ہے ، عمران خان اسپتال بناسکتے ہیں ، فنڈ ریزنگ کر سکتے ہیں تو ماریہ بھی قومی کھلاڑی ہے وہ کیوں نہیں بنا سکتی ؟اسکی فنڈریزنگ پر سوال کیوں اٹھائے جار ہے ہیں ؟سرکار ی ملازم تھا، بیوی بھی سرکاری ملازم ہے، بچوں سمیت سرکاری مکان میں رہائش پذیر ہوں ۔ جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلا لئی کے والد شمس القیوم کا کہنا تھا کہ عمران خان خیراتی ہسپتال بناسکتے ہیں اس کے لئے چندہ اکٹھا کر سکتے ہیں تو قومی سکوائش چیمپیئن ماریہ کیوں نہیں ایسا کر سکتی ؟۔ قومی کھلاڑی نے بچوں اور خواتین کے لیے خیراتی ہسپتال بنا رکھا ہے جس کے لئے فنڈ ریزنگ کرتے ہیں اور اس کا تمام ریکارڈ محفوظ ہے ۔جو مشینری بیرون ملک سے منگوائی اس کی رسیدیں ہم ہر فورم پر پیش کر سکتے ہیں اس پر تنقید مناسب نہیں ہے کیونکہ ماریہ غیر جانبدار ہے اس نے کبھی سیاست پر بات نہیں کی۔ تحریک انصاف کی جانب سے اس کی کردار کشی کی جارہی ہے۔ جو انتہائی غلط ہے ہمیں اس کی امید نہیں تھی ۔ماریہ بین الاقوامی کھلاڑی ہے اور ملک کا نام روشن کررہی ہے لیکن صوبائی حکومت نے ماریہ کو پلاٹ تک نہیں دیا۔ابھی بھی بیوی بچوں سمیت سرکاری مکان میں رہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نور زمان میرا شاگرد ہے وہ چاہتا تھا کہ رکن قومی اسمبلی عائشہ گل لئی اس کے تینوں بچوں کی نوکری کی سفارش کریں لیکن ایسا نہیں ہو سکا کیونکہ خیبر پختونخوا ہ سمیت ملک میں ہر جگہ کا اپنا نظام ہے اب موقع مل رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں کسی ٹھیکدار کو نہیں جانتا۔ٹھیکے عمران خان کے پلان کے تحت انٹرنیٹ کے ذریعے شفافیت سے دیے جاتے ہیں ہم اس میں کیا کردار ادا کرسکتے تھے یہ صرف الزامات لگا کر بنی گالہ گھسنے کا ایک طریقہ کا ر ہے ۔