نورزمان اور مجاہد خٹک میرے سیاسی معاون نہیں تھے،تمام الزامات مسترد کرتی ہوں :عائشہ گلالئی

9 تعبيرية جمعرات 3 اگست‬‮ 7102 - (دوپہر 1 بجکر 74 منٹ)

شیئر کریں:

نورزمان اور مجاہد خٹک میرے سیاسی معاون نہیں تھے،تمام الزامات مسترد کرتی ہوں :عائشہ گلالئی پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والے عائشہ گلالئی نے خود پر لگائے جانے والے تمام الزامات کو مسترد کر دیاہے اور کہاہے کہ نورزمان اور مجاہد خٹک ان کے سیاسی معاون نہیں تھے ۔ نجی ٹی وی جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ ابھی بہت سے الزام عائد کرنے والے سامنے آ گئیں گے لیکن وہ گھبرائیں گی نہیں ۔عائشہ گلا لئی نے نور زمان اور مجاہد خٹک کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے سیاسی معاون نہیں تھے ،وہ پارٹی میں ساتھ ہوتے تھے ۔انہو ںنے کہا کہ جب وہ ایم این اے بنیں تو بہت سے رشتہ دار نکل آئے اور کوئی میرا چاچا بن گیا تو کوئی کچھ ۔مجاہد خٹک مجھے کہتے تھے کہ تحریک انصاف کا ٹکٹ دلوا دیں ،اب انہیں موقع مل رہا ہے تو انہیں اپنے نمبر بنانے دیں ۔ واضح رہے کہ نور زمان نے عائشہ گلالئی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ عائشہ گلالئی کے تحریک انصاف کی حکومت پر کرپشن کے الزامات درست نہیں بلکہ وہ خود کرپٹ ہے ،معاون نور زمان کا کہنا تھا کہ عائشہ نے اپنے والد کیساتھ ملکر پلان بنایا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت آنے پر وہ این اے ون سے الیکشن لڑیں گی اور اپنے والد کو گورنر خیبرپختونخوا بنوائیں گی۔