عائشہ گلالئی کی جانب سے شادی کی پیشکش کے سوال پر عمران خان نے جواب دینے سے انکار کر دیا

9 تعبيرية جمعرات 3 اگست‬‮ 7102 - (دوپہر 1 بجکر 85 منٹ)

شیئر کریں:

عائشہ گلالئی کی جانب سے شادی کی پیشکش کے سوال پر عمران خان نے جواب دینے سے انکار کر دیا پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے صحافی کے عائشہ گلالئی کی جانب سے شادی کی پیشکش کے سوال پر بات کرنے سے انکار کر دیا ۔ نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے پروگرام کے دوران صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ ’کہا جاتاہے کہ عائشہ گلالئی نے آپ کو شادی کی آفر دی تھی ‘۔اس سوال پر عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ عائشہ گلالئی ایک خاتون ہیں ،میں اس پر بات نہیں کرنا چاہتا کیونکہ میں ان کا احترام کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ مجھے برا لگا کہ عائشہ گلا لئی کی بہن سے متعلق میڈیا پر جو بات کی گئی ،میں نے سب کو منع بھی کیاہے ۔ان کا کہناتھا کہ میری ساری زندگی میں 10سال شادی کا وقت ہے ۔