عائشہ گلالئی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

7 تعبيرية جمعرات 3 اگست‬‮ 7102 - (دوپہر 2 بجکر 5 منٹ)

شیئر کریں:

عائشہ گلالئی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر الزامات عائد کرنے پر رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی نااہلی اور ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرنے کے لئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔یہ درخواست خدائی خدمتگار تنظیم کے محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عائشہ گلالئی نے بغیر ثبوت عمران خان کی کردار کشی کی اور ان پر بے بنیاد الزامات عائد کئے۔ قوم کو گمراہ کرنے اور جھوٹ بولنے پر عائشہ گلالئی آئین کے آرٹیکل 62اور 63کے تحت کارروائی کی جائے ۔عدالت عائشہ گلالئی کو نااہل قرار دے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالتی فیصلہ آنے تک عائشہ گلا لئی کی اسمبلی کی رکنیت معطل کرنے اور نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا بھی حکم دیا جائے ۔