عائشہ گلالئی کے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر لگائے گئے الزامات کے معاملے نے نیا رخ اختیار کر لیا ہ

7 تعبيرية جمعرات 3 اگست‬‮ 7102 - (دوپہر 2 بجکر 65 منٹ)

شیئر کریں:

عائشہ گلالئی کے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر لگائے گئے الزامات کے معاملے نے نیا رخ اختیار کر لیا ہ عائشہ گلالئی کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر کو عمران خان کے پیغامات دکھا دینے کا دعوی کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عائشہ گلالئی کے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر لگائے گئے الزامات کے معاملے نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔ معروف صحافی ارشاد بھٹی کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا گیا ہے کہ عائشہ گلالئی کے پاس عمران خان کے پیغامات موجود ہیں۔ عائشہ گلالئی نے عمران خان کی جانب سے کیے گے پیغامات اپنے موبائل فون میں محفوظ کر رکھے ہیں۔ جبکہ عائشہ گلالئی نے یہ پیغامات نجی ٹی وی چینل جیو کے ایک رپورٹر کو دکھا بھی دیے ہیں۔ ممکنہ طور پر عائشہ گلالئی یہ پیغامات میڈیا پر بھی لے آئیں گی۔ واضح رہے کہ عائشہ گلالئی کی جانب سے عمران خان پر الزامات عائد کیے گئے تھے کہ انہیں نازیبا پیغامات بھیجے جاتے تھے۔ جبکہ عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف سے راہیں بھی جدا کر لی ہیں۔