عمران خان کے پیغامات میں شادی کا اشارہ ہوتا تھا :عائشہ گلالئی

7 تعبيرية جمعرات 3 اگست‬‮ 7102 - (دوپہر 3 بجکر 6 منٹ)

شیئر کریں:

عمران خان کے پیغامات میں شادی کا اشارہ ہوتا تھا :عائشہ گلالئی پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنما عائشہ گلالئی نے انکشاف کیاہے کہ عمران خان کی جانب سے بھیجے جانے والے پیغامات میں شادی کا اشارہ ہوتا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق عائشہ گلالئی کا کہناتھا کہ عمران خان مجھے اپنے ذاتی نمبر سے پیغام بھیجا کرتے تھے ،پیغامات آنے کا سلسلہ 2013 میں شروع ہوا ۔چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے بھیجے جانے والے میسجز میں شادی کا اشارہ ہوتاتھا لیکن پیغامات انتہائی بے ہودہ ہوتے تھے ،مجھے شرم آر ہی تھی اس لیے میں نے چار سال تک یہ بات نہیں کی ۔ انہوںنے عمران خان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے مجھے ملنے کیلئے اکیلے بلایا لیکن میں اپنے بھائی اور والد کو ساتھ لے کر گئی تھی ،میرے والد نے عمران خان سے پوچھا کہ آپ چاہتے کیا ہیں تو عمران خان ادھر ادھر کی باتیں کرنے لگ گئے ۔