ایک دوسرے کی ماؤں،بہنوں اوربیٹیوں کونشانہ بنانا شرمناک ہے: مریم اورنگزیب

3 تعبيرية جمعرات 3 اگست‬‮ 7102 - (دوپہر 3 بجکر 13 منٹ)

شیئر کریں:

ایک دوسرے کی ماؤں،بہنوں اوربیٹیوں کونشانہ بنانا شرمناک ہے: مریم اورنگزیب مسلم لیگ ن کی راہنما وسابق وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عائشہ گلا لئی نے جو کچھ کہا اس کی کسی مناسب فورم پر ضرور تحقیقات ہونی چاہیں،ہمیں ایک دوسرے کی ماں، بہن، بیٹی پر کیچڑ اچھالنے کے تعفن زدہ کلچر کو ہمیشہ کیلئے دفن کرنا ہو گا،ایک دوسرے کی ماو¿ں،بہنوں اوربیٹیوں کونشانہ بنانا شرمناک ہے۔ان کا کہناتھا کہ اسلام ہمیں سکھاتاہے کہ ماں کے پیروں تلے جنت ہے اور ہمارا کلچر ہم اس بات کی تلقین کرتاہے کہ مائیں بہنیں اور بیٹیاں سب کی ایک جیسی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب کا کہناتھا کہ ذرائع ابلاغ اورسوشل میڈیا سارے اخلاقی ضابطوں کو نظر انداز کر کے عورت کے مقدس مقام کی دھجیاں اڑا رہے ہیں ،جس طرح عائشہ گلالئی کے معاملے کو اچھالا جا رہا ہے اور ایک دوسرے کی ماوں،بہنوں اور بیٹیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے وہ انتہائی شرمناک ہے‘آج کسی تمیز کے بغیر ان ماوں، بہنوں اور بیٹیوں کے آنچل چھینے جا رہے ہیں اور ان کی بے عزتی کی جا رہی ہے‘ ذرائع ابلاغ اورسوشل میڈیا سارے اخلاقی ضابطوں کو نظر انداز کر کے عورت کے مقدس مقام کی دھجیاں اڑا رہے ہیں اورپیمرا بھی چپ چاپ یہ تماشا دیکھ رہا ہے۔ سابق وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ عائشہ گلا لئی کے بیان کے بعد سے جو کچھ ہو رہا ہے وہ ہم سب کے لیے انتہائی افسوس اور دکھ کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب نے مل کر ان رویوں کی وجہ سے سیاست کو گالی بنا دیا ہے، کوئی معاشرہ ایسی اجتماعی پستی کا تصور بھی نہیں کر سکتا جہاں ایک دوسرے کی ماوں ، بہنوں اور بیٹیوں پہ سیاست ہو۔مریم اورنگ زیب نے کہا کہ ایک اسلامی مملکت پاکستان کی قدریں اور روایات ہیں۔ایک عورت ہونے کے ناطے میں انتہائی دردمندی سے اپیل کرتی ہوں کہ خدا کیلئے یہ کھیل بند کریں۔ میں ایک ماں، بہن اور بیٹی بن کر تمام سیاسی جماعتوں سے درخواست کرتی ہوں کہ عورت کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھیں۔