منتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایم کیو ایم کو تین وزارتیں دینے کا وعدہ ! بڑاانکشاف سامنے آگیا -

3 تعبيرية جمعرات 3 اگست‬‮ 7102 - (دوپہر 3 بجکر 85 منٹ)

شیئر کریں:

منتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایم کیو ایم کو تین وزارتیں دینے کا وعدہ ! بڑاانکشاف سامنے آگیا - نو منتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایم کیو ایم کو تین وزارتیں دینے کا وعدہ کیا ہے یہ انکشاف ایک قومی اخبار میں شائع رپورٹ میں کیا گیا، سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے کہنے پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات کی اس ملاقات کے بعد ہی ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کو اپنے ووٹ دیے۔ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ن) کے ابتدائی مذاکرات میں ایم کیو ایم نے تین اہم وزارتیں سندھ میں اپنے گورنر کا مطالبہ کیا ان مطالبات کو شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف تک پہنچا دیا، ایم کیو ایم نے ہاؤسنگ، پورٹس اینڈ شپنگ اور اوورسیز پاکستانی اینڈ ہیومن ریسورس کی وزارتیں مانگی ہیں۔ ان وزارتوں کے مطالبے پر نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پہلے ہی روز وعدہ کر لیا تھا کہ یہ مطالبات نواز شریف اور سینئر رہنماؤں کے اجلاس میں پیش کریں گے اور اس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ یہ وزارتیں ایم کیو ایم کو دی جا سکتی ہیں یا نہیں، مگر حکومت کی طرف سے گورنر کے لیے رضامندی ظاہر نہیں کی گئی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان جلد اہم ملاقات ہونے کی توقع ہے جس میں سندھ میں آئندہ الیکشن کے دوران دونوں جماعتوں کے درمیان باہم تعاون کے علاوہ بلدیات کی سطح پر ترقیاتی پیکج پر وفاقی حکومت کی جانب سے تعاون پر بھی گفتگو ہوگی۔ ایم کیو ایم لندن کے سربراہ الطاف حسین کی ملک دشمن کارروائیوں کے باعث کوئی بھی پارٹی ایم کیو ایم پاکستان اور لندن کے ساتھ اتحاد پر راضی نہیں تھی، مگر سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی نے ایم کیو ایم پاکستان کو مسلم لیگ (ن) کا اتحادی بننے کا موقع دیا۔