کیا صادق اورامین صرف عوامی نمائندوں کوہوناچاہئے ،باقی طبقے پرکوئی قدغن نہیں ؟ وزیرخارجہ بنائے جانے کاعلم نہیں ،پارٹی جو فیصلہ کرے قبول ہوگا:خواجہ محمد آصف

9 تعبيرية جمعرات 3 اگست‬‮ 7102 - (شام 7 بجکر 82 منٹ)

شیئر کریں:

کیا صادق اورامین صرف عوامی نمائندوں کوہوناچاہئے ،باقی طبقے پرکوئی قدغن نہیں ؟ وزیرخارجہ بنائے جانے کاعلم نہیں ،پارٹی جو فیصلہ کرے قبول ہوگا:خواجہ محمد آصف سابق وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ شاہدخاقان عباسی کو 2018ء تک وزیراعظم ،شہبازشریف کے پنجاب کامحاذنہ چھوڑنے پرمشارت جاری ہے ،حکمرانی کافیصلہ عوام کریں گے ،نوازشریف2018ء میں چوتھی باروزیراعظم بنیں گے ،جمہوریت کاپوداکسی دن تناوردرخت بنے گا،کیاصادق اورامین صرف عوامی نمائندوں کوہوناچاہئے ،باقی طبقے پرکوئی قدغن نہیں ؟ وزیرخارجہ بنائے جانے کاعلم نہیں ،پارٹی جو فیصلہ کرے قبول ہوگا۔ نجی ٹی وی چینل ’’ دنیا نیوز ‘‘ سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہاکہ دوتین روزمیں پارٹی مشاورت کے دوران اس رائے کوتقویت ملی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اپنے گزشتہ ادوارمیں پنجاب میں مؤثرکام کیا،اس لئے پنجاب سے وزیراعلیٰ کاعہدہ شہبازشریف کوالیکشن تک نہیں چھوڑناچاہئے ، امیدہے نوازشریف 2018ء کاالیکشن لڑیں گے اورچوتھی مرتبہ وزیراعطم بنیں گے ،شاہدخاقان کومکمل طورپروزیراعظم بنائے جانے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے ،ملک میں جمہوری تسلسل قائم ہے ،پارٹی میں توڑپھوڑنہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اتوارکے روزنوازشریف لاہورکاسفرکریں گے ،مسلم لیگ ن پنجاب کی تنظیم تیاریاں کررہی ہے ، اپنی نااہلی سے متعلق نظرثانی کیلئے اپیل دائرکرنے کیلئے نواز شریف اپنے وکلاء سے مشاورت کررہے ہیں ،اس سے متعلق وکلاء ہی اچھی بات کرسکتے ہیں، 2018ء کے انتخاب میں عوام کی عدالت میں نظرثانی کی درخواست دائرضرورکریں گے،نوازشریف کوانصاف عوام دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ نااہلی موشگافی ہے ،ملک میں صادق وامین صرف صرف عوامی نمائندوں کیلئے ہی ہے کسی اورطبقے پرقدغن نہیں ہے ۔سابق صدرپرویزمشرف کے انٹرویوسے متعلق ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مشرف نے 7,8سال اقتدارکل کے مزے لئے ،وہ ابھی اقتدارکل کے نشے سے نہیں نکلے ،ایسے مزے موت تک نہیں ختم ہوتے ،موت کاپھنداان کوجینے نہیں دے رہا،مشرف کے پاس کوئی نہیں گیاتھا،انہوں نے اپنی نوکری بچانے کیلئے جمہوریت کاتختہ الٹاتھا،جس طرح وہ مقدمات سے بھاگ کرملک سے فرارہوگئے ان سے تواچھے ہم لوگ ہیں جنہوں نے دس سال جیلیں کاٹیں اور ریاستی جبربرداشت کئے ۔انہوں نے کہاکہ وفاقی کابینہ سے متعلق ٹی وی پرپتہ چلامجھے اس قسم کی کوئی اطلاع نہیں ،میرے وزیرخارجہ بننے سے متعلق بھی کوئی خبرنہیں، پارٹی کوئی بھی ذمہ داری دے قبول کروں گا۔انہوں نے کہا کہ کابینہ میں نئے لوگوں کی شمولیت کے حوالے سے بات چیت جاری ہے ، پارٹی مشاورت میں رائے دیتاہوں ،پارٹی میں رائے کااحترام کیاجاتاہے ،پارٹی کے صدرنوازشریف ہیں ، امیدکرتاہوں پارٹی صدرنوازشریف کوہی رہناچاہئے ،نوازشریف کی جوحیثیت پارٹی میں ہے وہ اورکوئی نہیں لے سکتا۔