میں تو گلی ،گلی میں جا رہی ہوں لیکن نواز لیگ والے اتنے پر اعتماد ہیں کہ اپنی کمپین بھی نہیں کر رہے:ڈاکٹر یاسمین راشد

5 تعبيرية جمعہ 18 اگست‬‮ 7102 - (سپہر 5 بجکر 91 منٹ)

شیئر کریں:

میں تو گلی ،گلی میں جا رہی ہوں لیکن نواز لیگ والے اتنے پر اعتماد ہیں کہ اپنی کمپین بھی نہیں کر رہے:ڈاکٹر یاسمین راشد پاکستان تحریک انصاف کی این اے 120میں نامزد امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ میں تو گلی ،گلی میں اپنی الیکشن کمپین کر رہی ہو ں اور عوام سے ووٹ مانگ رہی ہوں ،لیکن مجھے اس حلقے میں پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے کوئی بھی کمپین کرتا نظر نہیں آرہا ،جس کی وجہ ان کی اپنی جیت پر ضرورت سے زیادہ ہی اعتماد ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی ”دنیانیوز“ کے پروگرام ”ٹونائیٹ ود معیدپیرزادہ“ میں این اے 120 میں پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ میں خود گلی ،گلی جا کے عوام سے ووٹ مانگ رہی ہو ں،لیکن نواز لیگ والے اتنے پر اعتماد ہیں کہ ان کا کوئی بھی نمائندہ حلقے میں کمپین کرتا نظر نہیں آرہا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کاکہنا تھا کہ کلثوم نواز نے کاغذات نامزدگی میں اپنے اثاثے چھپائے،ان پر بھی وہی قانون لاگو ہو گا جو سابق وزیراعظم نواز شریف پر لاگو ہو ا ، کلثوم نواز نے مری میں اپنے پانچ کنال کے گھر کا ذکر کیا لیکن گھر میں موجود فرنیچر اور آرائشی اشیا ءکی تفصیلات نہیں بتائیں ہیں ،حالانکہ کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت امیدوار کو اپنے پورے اثاثے ظاہر کرنا ہوتے ہیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ وہ کل اس فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ جارہی ہیں ،اگر ضرورت پڑی تو وہ سپریم کورٹ بھی جائیں گی۔