مردم شماری 2017کے عبوری نتائج :لاہو ر میں کوئی بھی علاقہ دیہی نہیں ،کراچی کے دیہی علاقے شہری علاقوں میں شامل کریں تو حقیقت واضح ہو جائے گی:،ممبرسینس اینڈسروے حبیب اللہ

3 تعبيرية پیر 28 اگست‬‮ 7102 - (رات 9 بجکر 4 منٹ)

شیئر کریں:

مردم شماری 2017کے عبوری نتائج :لاہو ر میں کوئی بھی علاقہ دیہی نہیں ،کراچی کے دیہی علاقے شہری علاقوں میں شامل کریں تو حقیقت واضح ہو جائے گی:،ممبرسینس اینڈسروے حبیب اللہ vممبر سینس اینڈ سروے حبیب اللہ کا کہنا ہے کہ مردم شماری کے عبوری نتائج میں کراچی کی آبادی اس وجہ سے کم لگ رہی ہے کہ اس میں دیہی اور شہری میں فرق ہے ،اگر شہری آبادی کو دیہی آبادی میں شامل کیا جائے توفرق واضح ہو جائے گا،جبکہ لاہور میں کوئی بھی دیہی علاقہ نہیں اسی وجہ سے اس کی آبادی زیادہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی چینل”جیونیوز“ کے پروگرام ”آج شا ہ زیب خانزاد ہ کے ساتھ “گفتگو کرتے ہوئے ممبر سینس اینڈ سروے حبیب اللہ کاکہنا تھا کہ دیہی آبادی گنی جائے تو کراچی کی آبادی بڑھ جائے گی،کراچی کے د یہی علاقے اب بھی دیہات میں ہی شمار ہوتے ہیں۔ اس کے مقابل لاہورکا کوئی علاقہ دیہی نہیں،پورا ڈسٹرکٹ لاہورشہری علاقہ ہے،اسی وجہ سے اسکی آبادی زیادہ ظاہرہورہی ہے، لاہورکے تمام دیہی علاقوں کوپنجاب حکومت نے شہری علاقہ ڈکلیئرکردیاتھا۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ کراچی کے جن علاقوں کوشہری ڈکلیئرکیاہم نے اسکی آبادی بتائی، کراچی میں دیہی اورشہری علاقوں کی وجہ سے آبادی پرفرق پڑا ہے۔ واضح رہے کہ آج جاری کردہ پاکستان کے دس بڑے شہروں میں آبادی کے لحاظ سے کراچی پہلے ،لاہور دوسرے اور فیصل آباد تیسرے نمبر پر ہے۔