ایک مقناطیس کے ذریعے آدمی کے پیٹ سے 639 کیل نکال لئے گئے

11 تعبيرية منگل 14 نومبر‬‮ 7102 - (دوپہر 2 بجکر 84 منٹ)

شیئر کریں:

ایک مقناطیس کے ذریعے آدمی کے پیٹ سے 639 کیل نکال لئے گئے ذرا سی سخت روٹی کھا لینے سے بھی انسان کے پیٹ میں درد ہو جاتا ہے، لیکن بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے تو کمال ہی کر دیا۔ اس نے لوہے کی سینکڑوں کیلیں کھا لیں لیکن اسے معلوم ہی نہیں تھا کہ وہ کیا کر بیٹھا ہے۔ ویب سائٹ ورلڈ وائرڈ ویئرڈ نیوز کی رپورٹ کے مطابق کلکتہ شہر سے تعلق رکھنے والے اس 48 سالہ شخص کو کلکتہ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال لایا گیا تھا جہاں اس کے پھولے ہوئے پیٹ کا ایکسرے کیا گیا۔ ڈاکٹر سدھارتا بسواس نے بتایا کہ اس شخص کا ایکسرے کرنے سے معلوم ہوا کہ اس کے معدے میں کیلوں کی بہت بڑی تعداد جمع تھی۔ کیلوں کی ایک بڑی تعداد اس کی آنتوں میں بھی پہنچ چکی تھی لیکن خوش قسمتی سے اس کے اندرونی اعضاءزخمی نہیں ہوئے تھے۔ ڈاکٹروں نے اس شخص کا پیٹ چاک کرکے مقناطیس کی مدد سے کیلوں کو باہر نکالنا شروع کیا اور آپریشن مکمل ہونے تک کل 639 کیلیں باہر آچکی تھیں۔ اس کی آنتوں میں کیلیں ہی نہیں دیگر کئی قسم کا کاٹھ کباڑ بھی جمع تھا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ بات سمجھ سے باہر ہے کہ کوئی انسان اتنی بڑی تعداد میں کیلیں کیسے نگل سکتا ہے۔ مریض کے بارے میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وہ ذہنی بیماری شیزوفرینیا میں مبتلا ہے، اور خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اس بیماری کے سبب ہی وہ کیلیں نگلنے جیسا ناقابل یقین اور خطرناک کام کرتا رہا۔