پیار میں ناکامی کے بعد آپ کے دل میں ہمیشہ کیلئے یہ تبدیلی آجاتی ہے، سائنسدانوں نے انتہائی تشویشناک بات بتادی

9 تعبيرية منگل 14 نومبر‬‮ 7102 - (دوپہر 3 بجکر 2 منٹ)

شیئر کریں:

پیار میں ناکامی کے بعد آپ کے دل میں ہمیشہ کیلئے یہ تبدیلی آجاتی ہے، سائنسدانوں نے انتہائی تشویشناک بات بتادی محبت میں ناکامی پر’دل کا ٹوٹنا‘ اگرچہ ایک افسانوی بات خیال کی جاتی ہے لیکن اب سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں اس کا ایسا خطرناک نقصان بتا دیا ہے کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق برٹش ہارٹ فاﺅنڈیشن اور یونیورسٹی آف ابرڈین کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”محبت میں ناکامی ہونے پر بھی دل کو اتنا ہی نقصان پہنچتا ہے جتنا کسی کو ہارٹ اٹیک آنے سے۔محبت ناکام ہونے کی وجہ سے انسان جس شدید جذباتی دباﺅ کا شکار ہوتا ہے وہ دل کو مستقل طور پر مجروح کر کے ہمیشہ کے لیے کمزور بنا دیتا ہے اور ایسے لوگوں میں ہارٹ اٹیک آنے کے امکانات بہت زیادہ ہو جاتے ہیں۔“ سائنسدانوں کے مطابق محبت میں ناکامی کے بعد دل کی جو حالت ہوتی ہے اسے ’بروکن ہارٹ سنڈروم‘ کہتے ہیں۔ انہوں نے اس تحقیق میں عشق میں ناکام ہونے والے درجنوں افراد کے دل کی صحت کی 2سال تک نگرانی کی اور اس کا دیگر لوگوں سے موازنہ کرکے نتائج مرتب کیے۔سائنسدان باقاعدگی سے ان لوگوں کے الٹراساﺅنڈ اور ایم آر آئی سکین کرتے رہے۔نتائج میں ان کا کہنا تھا کہ”جن لوگوں کو محبت میں ناکامی ہوئی تھی ان کا دل دیگر افراد کی نسبت بہت زیادہ کمزورہو گیا اور یہ کمزوری مستقل تھی۔یہ لوگ بہت جلد تھکاوٹ کا شکار ہو جاتے تھے اور مناسب ورزش کرنے کی سکت بھی نہیں رکھتے تھے۔“تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر ڈینا ڈاﺅسن کا کہنا تھا کہ ”ہماری تحقیق سے جو نتائج سامنے آئے ہیں ان کے بعد ہم اس بات پر متفق ہیں کہ ’بروکن ہارٹ سنڈروم‘ کے مریضوں کو بھی وہی ادویات دی جانی چاہئیں جو ہارٹ اٹیک کا شکار ہونے والے مریضوں کو دی جاتی ہیں۔“