پی ایس ایل 2018: ملتان سلطانز اوراسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاکرا

1 تعبيرية منگل 13 مارچ‬‮ 8102 - (صبح 9 بجکر 65 منٹ)

شیئر کریں:

پی ایس ایل 2018: ملتان سلطانز اوراسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاکرا تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ کا 25 واں ٹاکرا ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہوگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔

پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ 7میچز کھیل کر 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ ملتان سلطانز 9 میچز کھیل کر 9 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ ٹاپ فور میں جگہ برقرار رکھنے کے لیے ملتان سلطانز کوآج کا میچ جیتنا ہوگا۔

شعیب ملک ملتان سلطانز کے کپتان ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، کیرون پولارڈ، کمار سنگا کارا، صہیب مقصود اور ڈیرن براوو، ورلڈ کلاس اسپنر عمران طاہر ، پاکستانی فاسٹ بولرز محمد عباس، عمرگل، محمد عرفان، جنید خان اور سہیل تنویر شامل ہیں۔

مصباح الحق اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں آندرے رسل، سیموئل بدری، محمد سمیع، رومان رئیس، شاداب خان، افتخار احمد، عماد بٹ، آصف علی، جے پی ڈومنی، لیوک رانچی، فہیم اشرم، سیم بلنگز، ظفر گوہر، صاحبزادہ فرحان، حسین طلعت، ایلکس ہیلز، ڈیوڈ ولی، محمد حسن اور محمد حسنین شامل ہیں۔