رومان رئیس پی ایس ایل سے باہر

1 تعبيرية منگل 13 مارچ‬‮ 8102 - (دوپہر 3 بجکر 2 منٹ)

شیئر کریں:

رومان رئیس پی ایس ایل سے باہر تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہونے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی رومان رئیس پی ایس ایل سے باہر ہوگئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق ٹیم کے فزیو ایرل ایکاٹ رومان رئیس کی چوٹ کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر سے رابطے میں تھے۔

رومان رئیس کی حالت میں بہت بہتری آئی ہے لیکن ان کا گھٹنا باؤلنگ کرتے ہوئے زیادہ وزن برداشت نہیں کررہا، ڈاکٹر نے رومان رئیس کو مکمل صحت یابی تک آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو افسوس ہے کہ پی ایس ایل کے دیگر میچوں میں ٹیم کو فاسٹ باؤلر کی خدمات دستیاب نہیں ہوں گی لیکن ان کا آرام کرنا ہی درست فیصلہ ہے۔

خیال رہے کہ رومان رئیس ایونٹ کے ابتدائی مرحلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے گھٹنا زخمی ہونے کے باعث ان فٹ ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے 29 سالہ آل رانڈر آندرے رسل ہیمسٹرنگ کی تکلیف کے سبب پی ایس سے باہر ہوگئے تھے۔

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔