انگلش ویمن کرکٹرکی ویرات کوہلی کو شادی کی پیشکش

1 تعبيرية بدھ 14 مارچ‬‮ 8102 - (دوپہر 0 بجکر 13 منٹ)

شیئر کریں:

انگلش ویمن کرکٹرکی ویرات کوہلی کو شادی کی پیشکش نیو دہلی : انگلش ویمن کرکٹر ڈینی ویٹ نے کہا ہے کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو شادی کی پیشکش کے جواب میں انہوں نے اپنا بلا مجھے تحفے میں دے دیا، اب وہ بھارت میں بھارتی کپتان کے بیٹ سے ہی کھیلیں گی۔

تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹر ڈینی ویٹ بھارتی کپتان کی دیوانی نکلیں، چارسال قبل انگلش ویمن کرکٹر ڈینی ویٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویرات کوہلی کو شادی کی پیشکش کی تھی۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ’’کوہلی میری می ‘‘ البتہ ویرات کوہلی نہ مانے کیونکہ ان کے دل میں کسی اور کیلئے جگہ محفوظ تھی لیکن انہوں نے ڈینی ویٹ کو تحفےمیں اپنا بیٹ دے دیا ہے۔

ڈینی ویٹ کی اس پیشکش پر سوشل میڈیا پر کافی دلچسپ ردعمل دیکھنے میں آیا، انگلش ویمن کرکٹر کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی نے ملاقات میں مجھ سے کہا تھا کہ سوشل میڈیا پر ایسا نہیں کرنا چاہیے جس پر میں نے ان سے سوری بول دیا ہے۔

ڈینی ویٹ کا مزید کہنا ہے کہ بھارت میں آئندہ ہونے والی تین ملکی سیریز میں وہ ویرات کوہلی کے دیئے گئے بیٹ سے کھیلیں گی۔

خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔