کراچی کنگز: عماد وسیم تاحال ان فٹ، کپتانی اوئن مورگن کریں گے

3 تعبيرية بدھ 14 مارچ‬‮ 8102 - (شام 8 بجکر 1 منٹ)

شیئر کریں:

کراچی کنگز: عماد وسیم تاحال ان فٹ، کپتانی اوئن مورگن کریں گے دبئی: ڈاکٹرز نے کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کو مزید آرام کا مشورہ دے دیا، وہ کل پشاور زلمی کے خلاف میچ کا حصہ نہیں بنیں گے.

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے خلاف اہم میچ سے قبل کراچی کنگز کو دھچکا لگا ہے. لاہور قلندرز کے خلاف کیچ پکڑتے ہوئے ہیڈ انجری کا شکار ہونے والے عماد وسیم اگلے میچ کا بھی حصہ نہیں ہوں گے۔ اب ان کی جگہ انگلینڈ کی ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین آئن مورگن اوئن کراچی کنگز کی قیادت کریں گے.

اسٹار آل راؤنڈر ابھی مکمل فٹ نہ ہوسکے ہیں. ڈاکٹرز کے مشورے پر وہ مزید آرام کریں‌ گے. عماد وسیم کی جگہ اوئن مورگن کراچی کنگز کی قیادت سنبھالیں گے. یاد رہے کہ مورگن کا پی ایس ایل سیزن تھری میں یہ پہلا میچ ہوگا.

پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے میچ کو تجزیہ کار دونوں‌ ٹیموں کے لیے اہم گردان رہے ہیں. کامیابی کی صورت میں کراچی کنگز کی پلے آف مرحلے میں انٹری یقینی ہوجائے گی.

یاد رہے کہ انگلش ٹیم کے سابق کپتان آئن مورگن نے گذشتہ روز پاکستان سپر لیگ کھیلنے کے لیے کراچی کنگز کو جوائن کیا تھا.

خیال رہے کہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں 20 غیر ملکی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، ساؤتھ افریقا کی ٹیم کے کھلاڑی مورکل، وینڈیز کے براوو، آسٹریلیا کے جون ہیشٹنگ انگلینڈ کے جیمز وینز اور وینڈیز کے جیسن ہولڈر شامل ہیں۔

علاوہ ازیں نیوزی لینڈ کے لیوک رونچی، انگلش ٹیم کے ٹم بریسنین، عادل رشید، وینڈیز کے سیمنز، نیوزی لینڈ کے مچل مکلینگن،کولن منرو، بنگلا دیش کے مستفیض الرحمان اور ساؤتھ افریقا کے وائن پارنل بھی میگا ایونٹ کا حصہ بنے۔

پی ایس ایل کا تیسرا ایڈیشن کھیلنے والے نامور کھلاڑیوں میں جے پی ڈومنی، مچل جونسن، مستفیض الرحمان ، وائن پارنل، کولن منرو، عمران طاہر، لیوک رانچی، اینجلومیتھوز، عادل رشید، جون ہیزٹنگ، کرس لئن اور مچل مکلینگن شامل ہیں۔

خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔