گلیڈی ایٹرز بمقابلہ قلندرز، میکولم الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت

1 تعبيرية بدھ 14 مارچ‬‮ 8102 - (شام 8 بجکر 65 منٹ)

شیئر کریں:

گلیڈی ایٹرز بمقابلہ قلندرز، میکولم الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت شارجہ: پاکستان سپرلیگ کے چھبسویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے 26ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مدمقابل ہیں، گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سرفراز احمد اور قلندرز کی قیادت برینڈن میکولم کررہے ہیں۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھاکہ ہم پہلے لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دے رہے ہیں، جیت کے تسلسل کو آج کے میچ میں بھی جاری رکھنے کی کوشش کریں گے۔

قلندرز کے کپتان کا کہنا تھا کہ گزشتہ میچ میں فتح کے بعد کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں، کوشش کریں گے کہ فتح حاصل کر کے ایونٹ کا اچھا اختتام کریں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، اسد شفیق کی جگہ جیسن روئے اور نئے کھلاڑی امیر حمزہ کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا جبکہ قلندرز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں پی ایس ایل کے کوالیفائنگ راؤنڈ تک رسائی حاصل کرچکی ہیں اور لاہور قلندرز کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے۔

خیال رہے کہ لاہور قلندرز کی ٹیم نے اب تک 8 میچز کھیلے جن میں سے صرف 2 میں فتح جبکہ بقیہ 6 میں انہیں شکست کا سامنا رہا، آج کے بعد میکولم الیون کو ایک میچ اور کھیلنا باقی ہے۔ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں تمام ٹیموں کو 10 ، 10 میچز کھیلنے ہیں۔