چین عسکری میدان میں ہماری سوچ سے بہت آگے ہے: بھارتی آرمی چیف کا اعتراف

11 تعبيرية جمعہ 16 مارچ‬‮ 8102 - (دوپہر 0 بجکر 11 منٹ)

شیئر کریں:

چین عسکری میدان میں ہماری سوچ سے بہت آگے ہے: بھارتی آرمی چیف کا اعتراف ممبئی :بھارتی آرمی چیف وپن راوت نے اعتراف کیا ہے کہ چین کی عسکری طاقت بھارت کے اندازوں سے زیادہ ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی فوج کے سربراہ نے اپنے ایک بیان میں چین کی بڑھتی ہوئی عسکری اور اقتصادی طاقت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین اب امریکا کو چیلنج کر رہا ہے، وہ ہماری سوچ سے بہت آگے ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ برس بھارتی فوج کے سربراہ نے بھارت کے ایک ساتھ دو محاذوں پر جنگ کرنے کی قابلیت کا اعلان کیا تھا، مگر اب انھوں نے حقیقت تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت چین سے اسلحے اور ٹیکنالوجی میں پیچھے ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی فوجی سربراہ نے اپنے پارلیمنٹ میں بھی یہ بیان دیا تھا کہ بھارتی فوج کا 68 فیصد سازو سامان پرانا ہو چکا ہے ،اس ضمن میں ادارے کوتشویش کا سامنا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ دونوں گلوبل انڈیکس 2017 کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ فوجی طاقت کے لحاظ سے بھارت، روس، امریکا اور چین کے بعد چوتھے نمبر پر ہے ، اسی طرح ایک عالمی ادارے کی رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ بھارت دنیا میں سب سے زیادہ اسلحہ برآمد کرنے والا ملک ہے۔البتہ اب بھارتی آرمی چیف کابیان الگ ہی تصویر پیش کر رہا ہے۔

بھارتی میڈیا میں اس بیان پر کڑی تنقید کی جارہی ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق ایسے میں جب پاکستان اور چین میں تعلقات مضبوط ہوتے جارہے ہیں، ایسا بیان جاری کرنا، جس سے بھارتی فوج کا مورال کمزور ہو، کسی طور مناسب نہیں ، موجودہ حالات میں فوجی سربراہ کو بیانات سے پرہیز کرنا چاہیے۔

خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔