فلوریڈا: پل گرنے سے کئی افراد جان بحق متعدد زخمی ہوگئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

5 تعبيرية جمعہ 16 مارچ‬‮ 8102 - (رات 2 بجکر 1 منٹ)

شیئر کریں:

فلوریڈا: پل گرنے سے کئی افراد جان بحق متعدد زخمی ہوگئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ واشنگٹن: امریکا میں فلوریڈا نٹرنیشنل یونیورسٹی میں پیڈیسٹرین پل گر گیا جس کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی شہر میامی میں فلوریڈا انٹرنیشنل یونیورسٹی کے باہر تعمیر کردہ پل چند روزقبل پیدل سڑک پار کرنے کے لئے کھولا گیا تھا جو آج اچانک گر گیا۔

پیڈسٹرین پل گرنے کے بعد ملبے کے نیچے سے متعدد افراد کے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ پل کے نیچے سے گزرنے والی متعدد گاڑیاں بھی اس کے ملبے تلے دب چکی ہیں۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے فوری بعد سے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، اب تک ملبے تلے 6 زخمیوں کو نکالا جاچکا ہے جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کے لیے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ پل گرنے کی وجہ سے پل کے اوپر اور نیچے چلنے والے کئی افراد زخمی ہوئے، جبکہ درجنوں گاڑیاں بھی پل کے نیچے آ گئیں ہیں جبکہ امدادی کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ واقع کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کاررائیاں تیز کردی گئی ہیں۔توقع ظاہر کیا جارہا ہے کہ ضرورت پڑنے امدادی عملے میں اضافے اور ہیلی کاپٹر کی بھی مدد لی جاسکتی ہے۔

خیال رہے کہ پیڈسٹرین پل کا وزن950ٹن ہے جس کا افتتاح گزشتہ ہفتے کیا گیا تھا۔

خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔